Posts

غول (ایم انصاری)

Image
غول (ایم انصاری)                                 وہ تیز تیز قدم اٹھاتی گھر کی طرف بڑھ رہی تھی۔ اس کا موڈ بری طرح آف تھا۔ چاکلیٹی براؤن بال اس وقت سیاہ دوپٹے میں قید تھے۔  "سڑک پر ایک دو لوگ ہی نظر آرہے تھے۔ اچانک اسے سامنے سڑک پر ایک پتھر نظر آیا۔ وہ آگے بڑھی اور غصے سے پتھر کو پوری طاقت سے ایک ٹھوکر ماری۔"  پتھر اڑا۔۔ اڑتا رہا۔۔جانے دور آسمان میں کہاں تک گیا تھا۔ اگر کوٸ انسان اسکی اس حرکت کو دیکھ لیتا تو ضرور بےہوش ہوجاتا۔۔  اس نے غصے میں دونوں ہاتھ اپنے سیاہ آبائے کی جیبوں میں ٹھونس کر رفتار تیز کردی۔۔  ہے بے بی۔۔ کوٸ اسکے پیچھے زور سے چلایا تھا۔ اور پھر بھاگتے قدموں کی آواز ابھری جو اسکے قریب ہورہے تھے۔۔  ہیلو بےبی۔۔ کیا ہوا۔۔؟؟ وہ اس سے پوچھ رہا تھا۔  اور اسکے غصے میں مزید اضافہ ہوا۔۔  وہ لڑکا پچھلے پانچ دنوں سے اسےلگاتار تنگ کر رہا تھا۔  اس وقت وہ اس لڑکے کے منہ نہیں لگنا چاہتی تھی۔ وہ جلدی سے ایک گلی میں داخل ہوٸ۔ وہ بھی بڑبڑاتا ہوا اسکے پیچھے داخل ہوا۔۔...